The Magdalena Project

"میگڈالینا پروجیکٹ" ویلز میں 1986 میں قائم کیا گیا، جو ایک متحرک اور کراس کلچرل نیٹ ورک ہے۔ اور خواتین کی کارکردگی کے کام کے لیے ایک پلیٹ فارم، تنقیدی بحث کے لیے ایک ذریعہ، اور معاونت، تحریک اور کارکردگی کی تربیت کیلئے بنایا گیا ہے۔

Founding Magdalenas at Transit 9. Photo: Zoe Gudovicیہ متنوع کمپنیوں، انفرادی فنکاروں اور تحقیقاروں کے لیے ایک مرکزی گٹھ جوڑ کے طور پر کام کرتا ہے جن کی مشترکہ دلچسپی فن کے میدان سے وابستہ خواتین کی کوششوں کی نمائش کو یقینی بنانے کے عزم میں ہے۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے، دنیا بھر میں الگ تھلگ تخلیکاروں کو اپنے کام کی ایک مناسب تنقیدی پہچان ملی ہے.

 
 تصویر: "ٹرانزٹ میلے 2019" پر (دائیں سے بائیں) جل گرینہالغ، جولیا وارلی، گلی ایڈمز، برجٹ سرلہ، گیڈی انکسڈال اور گلا کریمر۔ تصویرکار: زویی گڈووچ

.

میلے، میٹنگز، خطابات، ورکشاپس، پیشکش، دستاویزات، کتابیں، فلمیں، نیوز لیٹرز کا ایڈیشن اور ایک سالانہ تھیٹر جرنل، "The Open Page" اور یہ ویب سائٹ، وہ ذرائع ہیں جن کی مدد سے ثقافتی روابط حاصل کیے گئے ہیں۔ 100 سے زیادہ دستاویزی اجتماعات، ابتدائی طور پر ویلز میں لیکن اب یورپ، امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ہندوستان تک پھیلے ہوئے، اس پروجیکٹ کی عالمی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں اشاعت اور علمی توجہ اس حوالے سے بھی ثبوت دیتی ہے جس کے ساتھ یہ کام بین الاقوامی سطح پر اپنے شعبے میں منعقد ہوتا ہے۔


یہ ویب سائٹ ہمارے ورچوئل دفتر کے طور پر کام کرتی ہے، اور یہاں آپ پروجیکٹ اور ہماری موجودہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔ رجسٹرڈ ممبران مزید معلومات اور انٹرایکٹو خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں - رجسٹر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ دنیا بھر میں دیگر میگڈالینا ممبر کے اپنے خود مختار انتظامیہ کے ڈھانچے ہیں - براہ کرم مزید معلومات کے لیے نیٹ ورک کا صفحہ دیکھیں۔
.

میگڈالینا پروجیکٹ کو جِل گرینہالغ، ہیلن وارلی جیمیسن اور میگ ایلا بروکس (خزانچی) کے زیرِ انتظام ہے۔

 
یہ ویب سائٹ ہیلن وارلی جیمیسن، ایگنز بیور، ویلنٹینا ٹبالڈی اور میفنوی موور ،  نے بنائی ہے، جس کا بصری ڈیزائن کے سٹیو ایلیسن نے بنایا ہے۔ اس کی دیکھ بھال ہیلن، لولا سینچز گونزالیز اور  Servus.at کرتی ہے، جن کے ترجمے جنائنا میٹر اور امرانتا اوسوریو نے کیے ہیں۔
 اگر آپ ویب سائٹ میں مدد کرنا چاہتی ہیں، تو براہ مہربانی یہاں ایمیل بھیجیے:
 
 
اگر آپ ترجمہ کرنا چاہتی ہیں تو براہِ مہربانی یہاں ایمیل بھیجیے:

اگر آپ میگڈالینا پروجیکٹ کو عطیہ دینا چاہتی ہیں، تو براہِ کرم یہاں ایمیل بھیجیے: 
donate@themagdalenaproject.org

Administration Address

Brynderwen
Llangranog
Llandysul 
Sa44 6ad
Ceredigion, Wales

email:magdalena@themagdalenaproject.org     
www.themagdalenaproject.org